App Icon

ایپ کیسے استعمال کریں؟

📱اس صفحہ کو ریفریش کریں گے تو جیسے ہی سکرین پر ملتان رجسٹری کیلکولیٹرایپ انسٹال کا پیغام ظاہر ہو تو ایپ کو انسٹال کر لیں، یہ ایپ انسٹال ہونے کے بعد ہوم اسکرین پر آئی کون بنا دے گی

🏢 ایپ کو کھولیں اور نیچے دیئے گئے مختلف "ریٹس کارڈز" میں سے اپنے مطلوبہ "ریٹ کارڈ" پر کلک کریں۔

🔍 ریٹ کارڈ کھلنے پر سرچ باکس میں ملتان کے مطلوبہ علاقے کا نام لکھیں، تلاش نیچے کارڈز کی صورت میں ظاہر ہو جائے گی۔

📝 اپنے مطلوبہ علاقے پر کلک کریں یہ آپ کو حساب کتاب کے صفحہ پر لے جائے گا۔ یہاں آپ رقبہ و دیگر معلومات درج کر کے رجسٹری کے خرچہ کا حساب کتاب کر سکتے ہیں۔

✅ نیچے فوراً رجسٹری کے تمام اخراجات اور مکمل حساب ظاہر ہو جائے گا۔

پراپرٹی ویلیویشن اور رجسٹری فیس کیلکولیٹر

ضلع ملتان کی شہری و دیہی جائیدادوں کے لیے درست ڈی سی ریٹس، اسٹیمپ ڈیوٹی اور قانونی فیس

فوری حساب | اپ ڈیٹ شدہ 2026 ریٹس
📱 صرف 1 منٹ میں استعمال سیکھیں

اس ایپ کو استعمال کیسے کیا جائے؟

نیچے دیے گئے آسان مراحل پر عمل کریں اور اپنی رجسٹری کے اخراجات فوراً معلوم کریں۔

01
📲

ایپ انسٹال کریں

اس صفحہ کو ریفریش کریں گے تو جیسے ہی سکرین پر ملتان رجسٹری کیلکولیٹرایپ انسٹال کا پیغام ظاہر ہو تو ایپ کو انسٹال کر لیں، یہ ایپ انسٹال ہونے کے بعد ہوم سکرین پر اِس کا آئی کون ظاہر ہو جائے گا

02
🏢

ریٹ کارڈ منتخب کریں

ایپ کو کھولیں اور نیچے دیئے گئے مختلف "ریٹس کارڈز" میں سے اپنے مطلوبہ "ریٹ کارڈ" پر کلک کریں۔

03
🔍

اپنا علاقہ تلاش کریں

ریٹ کارڈ کھلنے پر سرچ باکس میں ملتان کے مطلوبہ علاقے کا نام لکھیں، تلاش نیچے کارڈز کی صورت میں ظاہر ہو جائے گی۔

🏢

شہری ریٹس 2026

شہری جائیدادوں کے لیے 2026 کے اپ ڈیٹ شدہ ریٹس

ریٹس دیکھیں
🚜

دیہی ریٹس 2026

زرعی زمین اور دیہی علاقوں کی ویلیو

ریٹس دیکھیں

دستاویزات سینٹر

فارمز، قانونی دستاویزات اور وسائل

کھولیں
🏠

شہری تملیک 2026

شہری علاقے میں خاندانی منتقلی

حساب کریں
🏞️

دیہی تملیک 2026

دیہی علاقے میں خاندانی منتقلی

حساب کریں
🧮

اردو فیس کیلکولیٹر

اردو میں مکمل حساب کتاب

حساب کریں
🧮

انگریزی فیس کیلکولیٹر

قانونی فیسوں کا تخمینہ (انگریزی)

حساب کریں
🏙️

اربن ریٹس 2025

شہری علاقوں کے لیے رہائشی اور تجارتی ڈی سی ریٹس (2025)

ریٹس دیکھیں
🌾

دیہی ریٹس 2025

زرعی زمین اور فارم ہاؤسز کے ڈی سی ریٹس (2025)

ریٹس دیکھں
قانونی و ٹیکس معلومات

شہری رجسٹری

ملتان شہر یا سٹی کی رجسٹری پر اسٹامپ فیس 1 فیصد لاگو ہوتی ہے جبکہ کارپویشن فیس یا کونسل فیس بھی 1فیصد لاگو ہوتی ہے ، اگر جائیداد تعمیر شدہ ہے تو جتنا بھی تعمیر شدہ ہے ڈی سی سٹرکچر ریٹ کے مطابق کل تعمیر شدہ مربع فٹ کا 1 فیصد اسٹامپ میں شامل ہوتا ہے، اس کے علاوہ اگر نقشہ متعلقہ ادارے سے منظور شدہ نہیں ہے تو زمین کی قیمت کا 2فیصداسٹامپ لاگو ہوگا۔ ہر رجسٹری پر 1000 روپے رجسٹریش فیس اور 3300 روپے پی ایل آر اے فیس بھی وصول کی جاتی ہے۔ایف بی آر کے خریداری اور فروختگی جائیداد کے اِیڈونس ٹیکس بمطابق قانون وصول ہوتے ہیں۔

دیہی رجسٹری

ملتان کے دیہات یا صدر کی رجسٹری پر اسٹامپ فیس 3فیصد لاگو ہوتی ہے جبکہ کارپویشن فیس یا کونسل فیس بھی 1فیصد لاگو ہوتی ہے ، اگر جائیداد تعمیر شدہ ہے تو جتنا بھی تعمیر شدہ ہے ڈی سی سٹرکچر ریٹ کے مطابق کل تعمیر شدہ مربع فٹ کا 1 فیصد اسٹامپ میں شامل ہوتا ہے، اس کے علاوہ اگر نقشہ متعلقہ ادارے سے منظور شدہ نہیں ہے تو زمین کی قیمت کا 2فیصداسٹامپ لاگو ہوگا۔ ہر رجسٹری پر 1000 روپے رجسٹریش فیس اور 3300 روپے پی ایل آر اے فیس بھی وصول کی جاتی ہے۔ایف بی آر کے خریداری اور فروختگی جائیداد کے اِیڈونس ٹیکس بمطابق قانون وصول ہوتے ہیں۔

خاندانی منتقلی (ہبہ/تملیک)بذریعہ رجسٹری

ہبہ یا تملیک خاندانی یا خونی رشتوں میں جائیداد کی منتقلی ہوتی ہے ، فی الحال اِس پر ایف بی آر کی طرف سے کوئی اِیڈوانس ٹیکس وغیرہ عائد نہیں ہوتا ہے، تاہم لینڈ ریوینو کی جانب سے شہری یا اربن جائیداد کی بذریعہ ہبہ/تملیک منتقلی پر اسٹام 1فیصد اور دیہی یا صدر میں واقع جائیداد پر اسٹام ڈیوٹی 3 فیصد اور کارپوریشن فیس /کونسل فیس 1فیصد لاگوہوتی ہے جبکہ کل تعمیر شدہ مربع فٹ پر ڈی سی ریٹ کے مطابق 1فیصد اسٹام ڈیوٹی اور متعلقہ ادارہ سے منظور شدہ نقشہ نہ ہونے کی صورت میں زمین کی قیمت کا 2فیصد لاگو ہوگا۔ اِس کے علاوہ 1000 روپے رجسٹری فیس اسٹام کے ساتھ وصول کی جاتی ہے اور 3300 پی ایل آر اے اِن سب کے علاوہ ہے۔

ایف بی آر ایڈوانس ٹیکس2026

جائیداد کی خرید و فروخت پر ایف بی آر کی جانب سے اِیڈوانس ٹیکس زیر دفعہ 231Cجو فروخت کنندہ ادا کرتا ہے، نیز زیر دفعہ 236K جو خرید کنندہ ادا کرتا ہے۔

بنیادی طور پر اِس کو تین مختلف قسم میں تقسیم کیا گیا ہے جو، ایکٹو فائلر یا فائلرپہلی قسم، لیٹ فائلر دوسری قسم اور نان فائلر یا اِن ایکٹو فائلر تیسری قسم ہے۔


فائلر/ایکٹیوفائلر:

مشتری یا خرید کنندہ پر 1.5 فیصد، جبکہ بائع یا فروخت کنندہ پر 4.5فیصد اِیڈوانس ٹیکس ہے

لیٹ فائلر:

مشتری یا خرید کنندہ پر 4.5 فیصد، جبکہ بائع یا فروخت کنندہ پر 7.5فیصد اِیڈوانس ٹیکس ہے

نان فائلر:

مشتری یا خرید کنندہ پر 10.5 فیصد، جبکہ بائع یا فروخت کنندہ پر 11.5فیصد اِیڈوانس ٹیکس ہے

نوٹ:

اِیڈوانس ٹیکس صرف بیع یا جائیداد کی خرید و فروخت پر عائد ہوتا ہے۔

درکار دستاویزات برائے رجسٹری:

رجسٹری ہبہ ہو یا بیع ہو اُس کے لئے فی الوقت درکار دستاویزات کی فہرست حسب ذیل ہے۔

  • اسٹامپ پیپرز
  • شناختی کارڈ کی کاپی (شناختی کارڈ کی اصل بھی ساتھ لائیں)۔
  • جائیداد کا اصل یا تصدیق شدہ نقشہ۔
  • جائیداد کے اصل یا تصدیق شدہ دستاویز
  • فرد ملکیت یا پھر رجسٹری کی مصدقہ نقل
  • ادا شدہ چالان کی کاپیاں
  • گواہوں کے شناختی کارڈ کی فوٹو
  • ایف بی آر کے کی طرف سے جاری شدہ CPR کی فوٹو
  • ہبہ کروانے کے لئے نادرا کا جاری شدہ فیملی رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ
  • بروز رجسٹری تمام فریقین اور گواہان کا حاضر ہونا لازمی ہے۔

رجسٹری کروانے کا طریقہ کار:

پہلا مرحلہ:

پیر سے ہفتے کے دنوں میں کسی بھی دن خدمت سنٹر ملتان رجسٹری کے لئے تشریف لےجائیں۔ اور تمام دستاویزات ہمراہ رکھیں۔

دوسرا مرحلہ:

خدمت سنٹر میں ٹوکن نمبر لیں اور اپنی باری کا انتظار کریں، یہ انتظار طویل بھی ہو سکتا ہے۔

تیسرا مرحلہ:

جب آپ کی باری آئے تو آپ کاغذات کے جانچ پڑتال کاؤنٹر پر جائیں گے، اہلکار آپ کے کاغذات کی تفصیلی جائزہ لیکر ایک رپورٹ لکھ دے گا۔ جس کے بعد آپ دوسرے کاؤنٹر پر جائیں گے جہاں سب رجسٹرار آپ کا بیان لے گا اور پھر اگلے کاؤنٹر پر آپ کی بائیومیٹرک ہوگی۔

چوتھا مرحلہ:

اب یہاں سے انتظار شروع ہوتا ہے رجسٹری کے پاس ہونے کا، جس میں کچھ دن سے لیکر کچھ مہینے لگ سکتے ہیں، آپ کی رجسٹری پر اعتراض بھی لگ سکتا ہے، اگر اعتراض لگ جائے تو پھر آپ وہ اعتراض دور کریں گے جس کے بعد مزید اعتراض لگ سکتا ہے یا پھر رجسٹری پاس ہو جائے گی، اِس میں 6 مہینے بھی لگے جاتے ہیں

⚖️

قانونی درستگی

پنجاب ریونیو قوانین کے مطابق ہمیشہ اپ ڈیٹ۔

📱

موبائل دوست

ریٹس تک رسائی اور فوری شیئرنگ۔

💬

واٹس ایپ سپورٹ

ایڈووکیٹ حسن قریشی سے براہ راست مشورہ۔